نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ امدادی کارکنوں نے 75 افراد کو نکال لیا ہے جبکہ متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ بدھ کو رات گئے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے 80 کلومیٹر جنوب مشرق میں ضلع رائے گڑھ کے اِرشل گڑھ گاؤں میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق مٹی کے تودے کے ساتھ ایک پہاڑی سے مٹی اور چٹانیں بھی گریں جن کے تلے دیہی بستی میں تقریباً 30 مکانات دب گئے۔
واقعے کے بعد حکام نے امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیجا جنہوں نے امدادی کارروائیاں سرانجام دیتے ہوئے پھنسے دیہاتیوں کو نکالا۔