نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کے اندرآگ لگنےسے 10 خواتین اور تین بچوں سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ آگ اس وقت لگی جب ریاست کے دھنباد علاقے کی عمارت میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی۔
انہوں نے کہ تقریباً ایک درجن زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ عمارت میں پھنسے افراد کی تلاشی کی کارروائی بھی مکمل کر کے آگ بجھانے اور بچاؤ کی کاروائیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
گزشتہ چار دنوں میں اسی علاقے میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ ہفتے کے روز ایک نجی کلینک کے اندر آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔