نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں مرکزی حزب اختلاف کی جماعت انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) سمیت حزب اختلاف کی 19 سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ افتتاحی تقریب کی صدارت صدر دروپدی مرمو کریں۔
ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افتتاح بھارتی صدر کی موجودگی کے بغیر ایک ہتک آمیزعمل ہے جس سے صدر کے اعلیٰ عہدے کی توہین ہوتی ہے اور یہ بھارتی آئین کی روح کے بھی منافی ہے۔
حزب اختلاف کے رہنماؤں نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 79 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مختصر یہ کہ پارلیمنٹ صدر کے بغیر نہیں چل سکتی، اس کے باوجود وزیر اعظم نے ان کے بغیر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ہتک آمیز عمل سے صدر کے اعلیٰ عہدے کی توہین ہوتی ہے۔