• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت میں بجلی ٹرانسفارمر پھٹنے سے 15 افراد ہلاکتازترین

July 19, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں بدھ کو بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار اورنجی گارڈز کے تین اہلکاروں سمیت کم سے کم 15 افراد ہلاک اور چھ  شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون سے تقریباً 266 کلومیٹر مشرق میں واقع چمولی ضلع میں دریائے الکنندا کے ایک پل پر بجلی کی فراہمی کے منصوبے کے لیے رکھا گیا ٹرانسفارمر پھٹ گیا جس سے پل میں کرنٹ دوڑ گیا۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔