• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت ، کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 21 افراد ہلاکتازترین

May 08, 2023

نئی دہلی (شِںہوا) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں تفریحی کشتی الٹنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔اس کشتی میں مجمو عی طو ر پر 35 افراد سوار تھے۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے  پیر کے روز شِنہوا کو فون پر بتایا کہ حادثہ کیرالہ کے ضلع ملاپ پورم کے ساحلی قصبے تنور میں پیش آیا۔ اب تک 10 افراد کو بچایا جاچکا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں ابھی جاری ہیں۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبدالرحمٰن کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر بچے تھے جو اسکول تعطیلات گزارنے یہاں آئے تھے۔

حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

صدر دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے حادثہ پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر ہلاک شدگان کے لواحقین کو 2 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 2447 امریکی ڈالرز) امداد دی جائے گی۔