• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کےمغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 افراد ہلاک،متعدد زخمیتازترین

April 28, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے کم سےکم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی بنگال کےاضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے متاثر ہونے والے زیادہ تر  زرعی کھیتوں میں کام کرنے والے کسان تھے۔

ریاستی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کےایک اہلکارنے بتایاکہ جمعرات کی شام کو ریاست کے کئی حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے مشرقی بردوان میں پانچ افراد، مرشد آباد میں چار اور مغربی مدنا پور اور ہاوڑہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔