نئی دہلی(شنہوا) بھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں ایک کیمیکل فیکٹری کے اندر آتشزدگی سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
ایک مقامی پولیس اہلکار نے شِنہوا کو فون پر تصدیق کی کہ یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت جے پور کے قریب بسی علاقے میں شالیمار کیمیکل فیکٹری میں پیش آیا۔
پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ فیکٹری کے ایک بوائلر میں ہونے والا دھماکہ تھا۔
زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کیمیکل فیکٹری میں کام کرنے والے محنت کش تھے۔