• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے 27 افراد ہلاکتازترین

September 02, 2024

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی جنوبی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں طوفانی بارشوں سے  مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے۔

حکام کی جانب سے پیر کو بتایا گیا کہ ہفتہ سے اتوار تک جاری رہنے والی بارش سے  کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سےشاہراہوں  اور ریل ٹریفک میں خلل پڑا۔

تلنگانہ میں کم از کم 15 اور آندھرا پردیش میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔ دونوں ریاستوں میں دریاوں  اور آبی ذخائر کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

متاثرہ  ریاستوں میں ڈیزاسٹر رسپانس فورس اورنیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے امدادی کارکنوں نے سیلاب زدہ علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو نکال کر ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا ہے۔

متعدد مقامات زیر آب آنے اور پٹریوں کے ڈوب جانے کے پیش نظر، جنوبی وسطی ریلوے نیٹ ورک پر  100 سے زیادہ ٹرینوں کو منسوخ اور کئی کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔