• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کی اپنے شہریوں کو ایران کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایتتازترین

October 02, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر بھارت نے اپنے تمام شہریوں کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کردی۔

وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں کو ایران کے تمام غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت  اور ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو  چوکنا رہنے اور تہران میں بھارتی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیاہے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ  ہم خطے میں سلامتی کی صورتحال میں حالیہ اضافے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بھارتی شہری ایران کے تمام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ جو لوگ اس وقت ایران میں مقیم ہیں وہ چوکس  رہیں اور تہران میں اپنے سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔