• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کا تیسرا قمری مشن خلا میں سیٹلائٹ کے کام کرنے کی اہم آزمائش میں کامیابتازترین

February 20, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کا تیسرا قمری مشن چندریان 3 ایک اہم آزمائش میں کامیاب ہوگیا ہے جو خلائی ماحول میں سیٹلائٹ سب نظام کی فعالیت اور متوقع برقی مقناطیسی سطحوں کے ساتھ مطابقت کو یقینی بناتا ہے۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) نے اس ٹیسٹ کو سیٹلائٹس کی کامیابی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔آئی ایس آراو کے مطابق چندریان-3 لینڈر نے 31 جنوری سے 2 فروری کے دوران یو آر را سیٹلائٹ سنٹر بنگلورو میں الیکٹرو میگنیٹک مزاحمت/الیکٹرو میگنیٹک مطابقت (ای ایم آئی۔ای ایم سی) کے نام سے مشہور ٹیسٹ کو کامیابی سے انجام دیا۔بھارت جون میں چندریان-3 لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔