نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کا پہلا شمسی مشن آدتیہ-ایل 1 کو دوسری کوشش میں کامیابی ملی ہے۔
بھارتی خلائی تحقیقی ادارے(اسرو) کے مطابق یہ آپریشن اسروکے ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹ ورک (آئی ایس ٹی آر اے سی)کی جانب سے منگل کی صبح کیا گیا۔
خلائی ایجنسی نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ بنگلورمیں آئی ایس ٹی آر اے سی کے ذریعےزمین سے کی گئی دوسری کوشش کامیاب رہی ۔
جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی-سی 57 راکٹ کے ذریعے ہفتہ کوآدتیہ-ایل1 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔
اتوار کے روز زمین سےپہلی مشق کامیابی سے کی گئی۔
سیٹلائٹ کو لگرینج پوائنٹ ایل 1 کی طرف مدار میں چھوڑنے سے پہلے زمین سے دو مزید مداری مشقوں سے گزرنا ہو گا۔
اسرو کے مطابق اگلی مشق 10 ستمبر کو رات 2 بج کر 30 منٹ (مقامی وقت ) پر کی جائے گی۔
اسرو کے مطابق یہ شمسی مشن شمسی سرگرمیوں اور خلائی موسم پر ان کے اثرات کو حقیقی طور پردیکھنے میں بڑی مدد فراہم کرے گا۔