• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کا پہلا ملکی ساختہ طیارہ بردار جہاز بحریہ میں شامل کرلیا گیاتازترین

September 02, 2022

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی ریاست کیرالہ میں ملک کے پہلے مقامی سطح پر تیارکردہ  طیارہ بردار بحری جہاز "وکرانت" کوبحریہ کے حوالے کردیا۔بھارتی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ وکرانت ملک میں بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے، جسے بھارت کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کا نام دیا گیا ہے۔

بھارتی بحریہ نے کہا کہ اسے وکرانت کی تعمیر میں 13 سال لگے، مکمل طور پر لوڈ ہونے پر اس کی نقل وحرکت کی مجموعی صلاحیت تقریباً 43ہزار ٹن ہے۔