نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کا تیسرا چاند مشن چندریان -3 اپنا قمری سفر مکمل کرکے منصوبوں کے مطابق 163*153کلومیٹرکے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔
بھارتی خلائی تحقیقی ادارے(اسرو) نے بدھ کو کہا کہ اگلے مرحلے میں پروپلشن ماڈیول اور لینڈر ماڈیول کے لیے تیاری کر کے جمعرات کو لینڈر ماڈیول کو علیحدہ کیا جا ئے گا۔
بھارت کے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر جتیندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ بھارت کا چاندمشن-3 پانی کی موجودگی کے کچھ اور شواہد حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتاہےجس سے چاند کی سطح پر انسانی رہائش کے امکان کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔