• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کے زرمبادلہ ذخائر 674.91 ارب امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئےتازترین

August 11, 2024

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کے زرمبادلہ ذخائر 7.53 ارب امریکی ڈالر اضافے سے 674.91 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔

بھارت کے مرکزی بینک، ریزرو بینک آف انڈیا کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یہ بھارت کے زرمبادلہ ذخائر کی نئی بلند ترین سطح ہے۔

زرمبادلہ ذخائر میں سب سے بڑا حصہ غیر ملکی کرنسی کا ہے جس کی مالیت 5.162 ارب امریکی ڈالر اضافے سے 592.039 ارب امریکی ڈالر ہوگئی جبکہ سونے کے ذخائر 2.404 ارب امریکی ڈالر بڑھ کر 60.099 ارب ڈالر ہوگئے۔

بھارت کے زرمبادلہ ذخائر میں رواں سال اب تک مجموعی طور پر 45 سے 50 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔