• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت کے زیر کنٹرول کشمیرمیں فائرنگ کا تبادلہ ، چار بھارتی فوجی ہلاکتازترین

July 16, 2024

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے زیر کنٹرول شورش زدہ ریاست کشمیرمیں  عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت کم از کم چار بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سے تقریباً 205 کلومیٹر جنوب مشرق میں ڈوڈا ضلع کے ڈیسا کے جنگلات میں پیر کی رات فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بھارتی فوج کے مطابق پولیس اور فوجی دستوں کے مشترکہ دستوں نے جنگلاتی علاقے کے اندر سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جوانوں کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں اضافی دستے تعینات  کر دیے گئے ہیں آپریشنز تاحال جاری ہے۔حکام نے ابھی تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ۔

تاہم مقامی میڈیا رپورٹس میں فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پانچ زخمی فوجیوں میں سے چار دم توڑ چکے ہیں۔