نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بس پل سے پھسل کرکھائی میں جا گری جس سے کم سے کم 10 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق حادثہ منگل کو جھجر کوٹلی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بس پنجاب سے زائرین کو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کےعلاقے کٹرا میں ہندوؤں کے مندرلے جارہی تھی۔
ایک سینئر مقامی پولیس اہلکار چندن کوہلی نے میڈیا کو بتایا کہ تمام زخمیوں کو نکال کر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کوہلی کے مطابق بس میں مقررہ حد سے زیادہ مسافر سوار تھے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔