نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں جاری نسلی تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 175 ہو گئی ہے۔
ریاست میں پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 مئی سے ریاست میں تشدد پھوٹنے کے بعد سے اب تک 175 افراد ہلاک، 1 ہزار 118 زخمی اور 33 لاپتہ ہوئے ہیں۔
تشدد کے آغاز سے لے کر اب تک ریاستی اسلحہ خانے سے لوٹے گئے ہتھیاروں کی تعداد 5 ہزار 668 تھی تاہم اب تک صرف 1 ہزار329 ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ سرکاری فورسز نے ریاست میں کم سےکم 360 غیر قانونی بنکروں کو تباہ کیا۔