نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے لیے چین کے نئے سفیر شو فی ہونگ سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے جمعہ کو نئی دہلی پہنچ گئے۔چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ کے مطابق ژو بھارت میں چین کے 17 ویں سفیر ہوں گے،اس سے قبل شو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی ترجیحات دونوں ممالک کے عوام کے درمیان افہام و تفہیم پیدا کرتے ہوئےدوستی کو مزید مضبوط کرنا ہوگا،اس کے علاوہ وہ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ اور باہمی تعلقات کو بہترکرتے ہوئے ان کو ترقی دیں گے۔
سفارت خانے کے مطابق، بھارتی وزارت خارجہ کے پروٹوکول ڈویژن کے افسران اور سینئر ترین سفیر، بھارت میں اریٹیریا کے سفیر اور چینی سفارت خانے کے عہدیداروں نے ہوائی اڈے پر شواور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔