• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت ، اینٹوں کے بھٹے میں دھماکے سے 9 افراد ہلاکتازترین

December 26, 2022

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مشرقی ریاست  بہار میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی پھٹنے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے تقریباً 154 کلومیٹر شمال میں واقع ضلع مشرقی چمپارن کے گاؤں نریرگیر میں چمنی پھٹنے کا واقعہ گزشتہ روز شام کے وقت پیش آیا۔

ضلع مشرقی چمپارن کے مجسٹریٹ دفتر میں تعینات ایک اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ شام  اینٹوں کے ایک بھٹے میں ہونے والے دھماکے کے باعث 9 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونیوالے افراد راکسال کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مرنے والوں میں اینٹوں کے بھٹے کا مالک بھی شامل ہے اور دیگر متاثرین کی شناخت وہاں کام کرنے والے مزدوروں کے طور پر ہوئی ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے امدادی کارکن آج بھی جائے وقوعہ پر ملبے تلے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اس واقعے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔