نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مرکزی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی گھر کے اندر پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق شوہر،بیوی اور ان کے تین بچوں کی پھندے سے لٹکی ہوئی لاشیں ملی ہیں،یہ سانحہ ریاست کے علی راجپور ضلع کے گاوں میں پیش آیا جس سے مقامی افراد میں خوف ہراس پھیل گیا۔
ریاستی محکمہ پولیس کے سینئر عہدیدار کے مطابق واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ٹیم بھیج دی گئی ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھی بھیج دیا گیا ہے۔