• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت ، آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد لقمہ اجل بن گئےتازترین

September 21, 2022

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ریاست کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے منگل کے روز فون پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والے کسان یا پھر مزدور تھے جو کھیتوں میں فصل کی بوائی یا زراعت بارے دیگر کام کررہے تھے۔

عہدیدار نے بتایا کہ یہ اموات ریاست کے 10 اضلاع میں ہوئی ہیں۔ پورنیا اور آرارئیہ میں چار چار اموات ہوئیں۔ ضلع سوپال میں 3، بانکا، جاموئی اور نواڈا میں دو دو اور بیگوسرائی، شیخ پورہ ، ساران، ساہارسا میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے مرنے والے افراد کے لئے 4 لاکھ بھارتی (5 ہزار 23 امریکی ڈالرز) روپے فی کس معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلی نے خراب موسم میں لوگوں کو چو کنا رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں ٹوئٹ کیا کہ لوگ بجلی گرنے کے واقعات سے بچنے کے لئے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

 خراب موسم کے دوران گھر میں رہنا ضروری ہے۔