بڈاپسٹ (شِنہوا) ہنگری میں چینی برادری نے چینی نئے سال کے موقع پر بڈاپسٹ کے چائنہ ٹاؤن میں جشن کی 2 روزہ تقریب کا انعقاد کیا۔
نوول کرونا وائرس وبا کے تین برس کے وقفے کے بعد اس تقریب کا پہلی مر تبہ انعقاد کیا گیا۔
رواں سال کی تقریبات میں روایتی چینی شیر اور ڈریگن رقص اور چینی لوک موسیقی کی پرفارمنس سمیت ثقافتی پروگرامز پیش کئے گئے۔
سیاحوں نے روایتی چینی ملبوسات ہانفو، چینی خطاطی اور پینٹنگ کرنے اور کاغذ کاٹنے کے علاوہ ڈمپلنگ اور اسپرنگ رولز سمیت مختلف اقسام کے چینی کھانوں کا ذائقہ چکھا اور تہوار کے ماحول کو محسوس کیا۔
ہنگری میں چینی سفارت خانہ کے چارج ڈی افیئرز یانگ چھاؤ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس وبا پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ یہاں چینی برادری نے بڑے پیمانے پر تقریب کا انعقاد کیا۔
یانگ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس تقر یب کو ہنگری حکام کی طرف سے بھرپور تعاون ملا اور یہ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔