باکو(شِنہوا)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 74 ویں بین الاقوامی خلائی کانگریس(آئی اے سی) شروع ہوگئی ہے،اس شہرمیں 24ویں آئی اے سی کی میزبانی کے ٹھیک 50 سال بعد ہونے والی اس کانگریس میں دنیا بھر سے خلائی ادارے شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کے صدر کلے موری نے پائیداری، سرمایہ کاری اور سلامتی کو اس ایونٹ کے اہم موضوعات کے طور پر اجاگر کیا۔
چین کے خلائی سٹیشن تیان گونگ کے چینی خلابازوں جِنگ ہائی پھینگ، ژو یانگ ژو، اور گوئی ہائی چھاو نے ایک ویڈیو پیغام میں کانگریس میں شریک مندوبین کا خیر مقدم کیا، جنہوں نےآذربائیجان کے موجودہ صدر الہام علیئیف کی نوجوانی کے دور کی ان کے والد، سابق صدر حیدر علییف، کے ساتھ 1973 میں ہونے والی 24 ویں آئی اے سی میں ایک تاریخی تصویردکھائی۔
صدرالہام علیئیف نے کہا کہ میں تمام مہمانوں خاص طور پراپنے بہادر چینی خلابازوں کا بہت مشکور ہوں اور یہ کہ یہ تصویر انہیں بہت عزیز ہے۔