• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بائیڈن نے تقسیم شدہ وسط مدتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کردیاتازترین

October 30, 2022

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی آبائی ریاست ڈیلاویئر کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنی 18 سالہ پوتی نتالی بائیڈن کے ساتھ ووٹ ڈال دیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی نے آمدہ وسط مدتی انتخابات بارے کہا تھا کہ یہ ریفرنڈم نہیں ہے۔ یہ دو مختلف شخصیات کے درمیان ایک بنیادی انتخاب ہے۔

2022 وسط مدتی انتخابات 8 نومبر کو ہوں گے جس میں امریکی ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

اس کے علاوہ، 39 ریاستی اور علاقائی گورنروں کے انتخابات کے ساتھ دیگر ریاستی اور مقامی انتخابات بھی ہوں گے۔

امریکی الیکشن پراجیکٹ کے اعداد و شمار کے مطابق انتخابات میں اب تک 2 کروڑ سے زائد افراد ووٹ ڈال چکے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں جاری این بی سی نیوز سروے کے مطابق 71 فیصد رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ امریکہ غلط سمت میں جارہا ہے۔ جبکہ 20 فیصد نے اسے درست سمت میں قرار دیا ہے۔

81 فیصد ڈیموکریٹس سمجھتے ہیں کہ ری پبلکن پارٹی کا ایجنڈا خطرناک ہے جسے اگر نہ روکا گیا تو یہ امریکہ کو تباہ وبرباد کردے گا۔

ری پبلیکننز کا بھی تقریباً اتنا ہی حصہ یعنی 79 فیصد  ڈیموکریٹک پارٹی کے ایجنڈے بارے یہی رائے رکھتا ہے۔