• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کی وضاحت کردیتازترین

July 25, 2024

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس اوول آفس سے قوم سے خطاب میں صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے اپنے فیصلے کی وضاحت کی۔

صدر جوبائیڈن نے 11 منٹ کے اہم خطاب میں کہا کہ صدر کی حیثیت سے ان کا ریکارڈ اس بات کا تقاضا کرتا ہے وہ دوسری مدت کے لئے امیدوار بنیں تاہم ہمارے ذاتی عزائم جمہوریت کو بچانے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

بائیڈن نے یہ خطاب سوشل میڈیا پر 2024 کے صدارتی انتخاب سے دستبرار ہونے کے 3 روز بعد کیا ۔  27 جون کے مباحثے کے بعد ان کی عمر اور ذہنی صحت سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 30 سے زائد ڈیموکریٹک قانون سازوں نے کھلم کھلا ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔

اکیاسی سالہ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ نئی نسل کو آگے لایا جائے اور یہ ہماری قوم کو متحد کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ امریکہ تبدیلی کے موڑ پر ہے۔ امریکیوں نے اب جو فیصلہ کرنا ہے وہ آنے والی دہائیوں تک ملک اور دنیا کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرنے کے بعد جوبائیڈن نے نائب صدر کملا ہیرس کی بطور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نامزدگی کی مکمل تائید کی اور ڈیموکریٹس پر زور دیا کہ وہ ریپبلکن صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے میں متحد ہوجائیں۔