واشنگٹن (شِںہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات 2024 کے لئے جنوبی کیرولائنا ڈیموکریٹک کا پرائمری انتخاب جیت لیا ہے جو اس جماعت کا پہلا پرائمری انتخاب تھا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس، این بی سی نیوز اور دیگر نے پولنگ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس کامیابی کی اطلاع دے دی تھی۔
بائیڈن کو ملنے والی اس آسان کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے صدارتی انتخاب کے لئے ابتدائی ووٹنگ میں جنوبی کیرولائنا کو ریاست نیو ہیمپشائر پر ترجیح دی تھی۔
بائیڈن کی جنوبی کیرولائنا میں مستحکم پرائمری کارکردگی سے 2020 کی انکی صدارتی مہم دوبارہ زندہ ہوگئی ہے جہاں افریقی امریکی ووٹر کا ڈیموکریٹک سیاست میں بڑا عمل دخل ہے۔ اس جیت سے ان کی ڈیموکریٹک نامزدگی اور وائٹ ہاؤس کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
صدر کی انتخابی مہم میں بائیڈن کے لیے ووٹرز ٹرن آؤٹ بڑھانے کی غرض سے خاصے وسائل مختص کئے گئے تھے تاکہ سیاہ فام ووٹروں کو متحرک کیا جاسکے جن کا جنوبی کیرولائنا میں نمایاں کردار ہے۔
جو بائیڈن نے جنوبی کیرولائنا کے انتخابات میں سب سے آگے رہنے والے ڈیموکریٹس کو شکست دی جن میں امریکی ایوان نمائندہ کے رکن ڈین فلپس اور مصنفہ ماریانہ ولیمسن بھی شامل ہیں۔
سی این این کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بائیڈن کو 96.8 فیصد جبکہ ولیمسن اور فلپس کو بالترتیب 1.8 فیصد اور 1.3 فیصد ووٹ ملے۔