• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بائیڈن کے سینے سے جلد کے کینسر کا پھوڑا صاف کردیا گیا،مزید علاج کی ضرورت نہیں:ڈاکٹرتازترین

March 04, 2023

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن کے سینے سے جلد کے کینسر کا سبب بننے والا ایک پھوڑا ہٹا دیا گیا ہے۔ 

وائٹ ہاؤس کے معالج کیون او کونر نے  ایک میمو میں لکھا ہے کہ پچھلے مہینے ایک فوجی ہسپتال میں بائیڈن کی صحت کی تشخیص کے دوران کینسر کا باعث بننے والے اس ٹشو کو ہٹا کر روایتی بائیوپسی کے لیے بھیجا گیا تھا۔

او کونر نے کہا کہ توقع کے مطابق بائیوپسی سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ چھوٹا سا پھوڑا  بیسل سیل کارسنوما  تھا جبکہ تمام کینسر کاسبب بننے والے ٹشوز کو کامیابی سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب مزید علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

جلد کے کینسر کی فاؤنڈیشن کے مطابق بیسل سیل کارسنوما  جلد کے کینسر کی سب سے عام شکل ہے اور تمام کینسروں کی سب سے زیادہ عام قسم ہے۔