• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بائیڈن کے بیٹے پر آتشین اسلحہ اور ٹیکس چوری کے متعدد الزامات میں فرد جرم عائدتازترین

December 08, 2023

واشنگٹن(شِنہوا)  امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹربائیڈن پرکیلیفورنیا میں ٹیکسوں کے حوالے سے محکمہ انصاف کی تحقیقات میں سامنے آنے والے9  الزامات میں فرد جرم عائد  کردی گئی جو رواں سال ان کے خلاف دوسری فرد جرم ہے۔ کیلیفورنیا کے سنٹرل ڈسٹرکٹ کی ضلعی عدالت میں دائر فرد جرم کے مطابق، الزامات میں ٹیکس فائل کرنے اور ادا کرنے میں ناکامی، ٹیکس کی تشخیص سے بچنے اور غلط یا جعلی ٹیکس ریٹرن فائل کرنا شامل ہے۔نئے الزامات  کے علاوہ ڈیلاویئر میں آتشیں اسلحے کے الزامات  میں فرد جرم عائد کی گئی جن میں الزام ہے کہ  ہنٹر بائیڈن نے 2018 میں منشیات استعمال کرنے والوں کے لیے  بندوق رکھنے کے قانون کی خلاف ورزی کی ۔