واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امریکی ریاستوں رہوڈ آئی لینڈ، کنیکٹی کٹ، نیویارک اور وسکونسن میں اپنی اپنی پارٹی کی صدارتی پرائمریز میں کامیابی متوقع ہے۔
امریکی میڈیا کے اداروں، ایسوسی ایٹڈ پریس، این بی سی نیوز اور ڈیسیژن ڈیسک ہیڈکوارٹر سمیت دیگر نے چار ریاستوں میں پولنگ ختم ہونے کے فوراً بعد بائیڈن اور ٹرمپ کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔ بائیڈن اور ٹرمپ نے مارچ کے وسط میں اپنی اپنی پارٹی کے 2024 کے صدارتی امیدوار بننے کے لیے مطلوبہ ڈیلیگیٹ کی حمایت حاصل کرلی تھی جس کا مطلب ہے کہ ان ریاستوں کے نتائج بڑی حد تک علامتی ہوں گے۔ سابق ڈیموکریٹک صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن کی حمایت سے صدر بائیڈن نے نیویارک میں ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں 2کروڑ50لاکھ ڈالر سے زائد اکٹھے کیے،جو کسی ایک سیاسی تقریب میں فنڈ ریزنگ کا ایک ریکارڈ ہے۔