• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بائیڈن اور نیتن یاہو کا فون پرغزہ کے معاملے پر تبادلہ خیالتازترین

November 27, 2023

واشنگٹن/یروشلم(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں بائیڈن نے حماس کی طرف سے گزشتہ تین دنوں کے دوران یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا، دونوں رہنماوں نے حماس کے زیر حراست تمام یرغمالیوں کی رہائی کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا اور وہ تمام مغویوں کی رہائی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے لڑائی میں وقفے اور غزہ کو اضافی انسانی امداد کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔