• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بادلوں کے زمین کے ماحول پر اثرات کے جائزہ کے لیے تحقیقی منصوبہ شروعتازترین

May 06, 2024

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی کے محققین نے بحر اوقیانوس سے اٹھنے والے مائع بخارات کے بادلوں سے زمین کی آب ہوا پر پڑنے والے اثرات کو جاننے کے لئے ایک تحقیقی منصوبے پرکام شروع کردیا۔

کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او) کی جانب سے پیرکو بتایا گیا کہ  سائنس دان 17 ماہ تک ریاست تسمانیہ میں کیناوک/کیپ گریم بیس لائن ایئر پولوشن اسٹیشن پرقیام کرتے ہوئے ماحول میں آبی بخارات کا مطالعہ کریں گےتاکہ آب و ہوا کے ماڈلز کو بہتر طور سے سمجھا جاسکے۔

بحر اوقیانوس پرکثافتوں سے پاک پانی سے بننے والے بادل  اکثر برف کی بجائے انتہائی ٹھنڈے پانی سے بنتے ہیں۔ انتہائی ٹھنڈے پانی کے بادل برف سے بننے والے بادلوں کے مقابلے میں سورج کی زیادہ روشنی خلا میں واپس منعکس کرتے ہیں، جس سے سمندر کی سطح کو ٹھنڈا کرنے میں مددملتی ہے۔    سی ایس آئی آر او کی سینئر پرنسپل ریسرچ سائنٹسٹ میلیٹا کیووڈ نے کہا کہ اس تحقیقی منصوبے سے بادلوں کی ابھی تک پس پردہ خصوصیات کوسمجھنے میں مدد ملے گی،اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ سطح سمندر پربادل سورج کو روشنی کی کتنی مقدار کو واپس خلا میں بھیجتے ہیں اور کتنی حرارت زمین کے ماحول میں ہی جذب ہورہی ہے۔