غزہ (شِنہوا) جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 40 فلسطینی جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔فلسطینی طبی حکام نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں مواسی کے داخلی راستے پر بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر راکٹ داغے، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔
محکمہ شہری دفاع میں سپلائی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد المغیر نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے 40 لاشیں نکال لی ہیں اور 60 سے زائد زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ بمباری سے نو میٹر تک گہرے گڑھے پیدا ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے دھماکہ خیز میزائل استعمال کیے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس جنگ میں ہونے والے سب سے ہولناک قتل عام کا سامنا ہے۔