• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ازبکستان اور قازقستان مکمل آزاد تجارتی نظام متعارف کرائیں گےتازترین

July 14, 2024

تاشقند(شِنہوا)ازبکستان اور قازقستان  مکمل آزاد تجارتی نظام متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ازبک حکومت کی پریس سروس کے مطابق ازبک وزیر اعظم عبداللہ اریپوف نے اس معاملے پر قازقستان کے دورے کے دوران اپنے قازق ہم منصب اولزہس بختینوف کیساتھ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی اور تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے حالات کے پیش نظر موجودہ وسائل کو موثر طور پراستعمال میں لاتے ہوئے آنے والے سالوں میں باہمی تجارت کے حجم کو 10 ارب امریکی ڈالر تک لے جانا ضروری ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لئے تیسرے ملک سے درآمدات کے تبادلے پر کام کومنظم طور پر مضبو ط کرنا اور مکمل آزاد تجارتی نظام کی طرف منتقلی ضروری ہے۔

11 اور 12 جولائی کودو طرفہ تعاون پر دونوں ممالک کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا اجلا س قازقستان کے شہر الماتے میں ہوا تھا جس کی صدارت دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر کی تھی۔