سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا) اطلاعاتی وسائل کے استعمال بارے روسی-چینی سائنسی و عملی سیمینار سینٹ پیٹرزبرگ میں روس کی نیشنل لائبریری میں منعقد ہوا جو کہ لائبریری کی طرف سے اپنی نوعیت کا پہلا سیمینار تھا۔
سیمینار کا موضوع چین کے سائنسی وسائل کی ترقی اور جدت سازی تھا جس میں روس کی نیشنل لائبریری اور سینٹ پیٹرزبرگ کی 30 سے زائد لائبریریوں اور سائنسی اداروں کے ماہرین کے ساتھ ساتھ چین کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔
روسی اور چینی ماہرین نے اطلاعاتی وسائل کے استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن پر اپنے تجربات کا تبادلہ کیا اور مزید تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔
سیمینار کا اہتمام روس کی نیشنل لائبریری اور ریسورسز پلیٹ فارم چائنہ نیشنل نالج انفراسٹرکچر نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
روس کی نیشنل لائبریری کے مطابق یہ سیمینار انفارمیٹائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے دونوں ممالک کے اہداف کے مطابق ہے۔
روس کی قومی لائبریری 1795 میں سینٹ پیٹرزبرگ میں قائم کی گئی تھی۔ یہ روس کی سب سے پرانی عوامی لائبریری ہے اور دنیا کی سب سے بڑی لائبریریوں میں سے ایک ہے۔