• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

استنبول میں ترکی وچینی خطوط نویسی کا مقابلہتازترین

December 25, 2022

استنبول (شِنہوا) ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ترک اور چینی زبان میں  خط لکھنے کا مقابلہ ختم ہو گیا  ہے۔

ترک۔ چینی ثقافتی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سلک روڈ کے خطوط کے عنوان سے اس مقابلے میں چین اور ترکی سے زبان کے طلبا کو ایک دوسرے کی زبانوں میں خط لکھنے کی دعوت دی گئی تھی۔

ترک۔ چینی ثقافتی ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کرسلی نے مقابلے کے اختتام پر منعقدہ  ایک آن لائن تقریب میں کہا کہ ہم نے شاہراہ ریشم کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور ترک اور چینی طلبا کے درمیان پائیدار دوستی پیدا کرنے کے لیے یہ مقابلہ منعقد کیا تھا۔

جیتنے والے خطوط میں سے ایک میں  ترکی اور چینی سیرامک آرٹ کے درمیان تعلق کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ اس میں  15 ویں صدی کے دوران ترکی کے مشہور سیرامک کام  کے آغاز کا ذکر بھی شامل ہے جب  چین کے چینی مٹی کے برتن عثمانی دربار تک پہنچ گئے تھے۔

چین کے قائم مقام قونصل جنرل وو جیان نے تقریب کے دوران کہا کہ میں ترک یونیورسٹی کے طلبا کی چینی زبان سیکھنے اور چین اور اس کی ثقافت کو سمجھنے کی خواہش سے متاثر ہوا ہوں ، جبکہ دوسری جانب میں چینی یونیورسٹی کے طلبا کی بے تابی کو بھی  محسوس کرسکتا ہوں جو چین اور ترک ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا  چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ فکری تبادلے اور گہری افہام و تفہیم اور دوستی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو  کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔