بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتماربن گویر نے منگل کے روز مشرقی بیت المقدس کے حساس ترین مذہبی مقام مسجد اقصیٰ کے احاطہ کا دورہ کیا ہے فلسطینی فریق کی جانب سے اس دورے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ہے۔
اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی کی خبروں میں وزیر کی تصویریں دکھائی گئی ہیں جو ذاتی محافظوں اور پولیس فورسز کے ہمراہ سائٹ کا دورہ کر رہے ہیں۔ بن گویر نے دورے کے دوران کہا کہ ہماری حکومت حماس کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔
اسرائیلی وزیر کے بیان کے مطابق یہ دورہ پولیس چیف ، بیت المقدس پولیس کے کمانڈر اور داخلی سلامتی ایجنسی شن بیٹ کے سربراہ کے ساتھ صورتحال پر جائزہ اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔
کان کی خبر کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے تقریباً پانچ سالوں میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیر کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے مثال اشتعال انگیزی قرار دیا۔
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعظم یائر لاپید نے پیر کے روز خبردار کیا تھا کہ اس دورے سے تشدد کی لہر بھڑک سکتی ہے۔
لاپیڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جان بوجھ کر کی جانیوالی اشتعال انگیزی ہے جو زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گی اور جانوں کا ضیائع بھی ہو سکتا ہے۔