• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی محققین نے پھیپھڑوں کے سرطان کا نیا علاج تیار کرلیاتازترین

September 02, 2024

یروشلم (شِنہوا)اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ٹیکنیون) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی محققین نے پھیپھڑوں کے سرطان کی ایک قسم کے علاج کے لئے ایک نیا طریقہ تیار کیا ہے  تاہم اس قسم کے علاج کے آپشنز محدود ہیں۔

نیچر کمیونی کیشنز میں شائع شدہ ایک تحقیق میں ٹیکنیون کے محققین نے پھیپھڑوں کے ایڈینوکارسینوما (ایل یو اے ڈی) پر توجہ مرکوز کی جو پھیپھڑوں کے سرطان کی ایک قسم ہے اس کی تشخیص اکثر سرجری اور کیموتھراپی جیسے علاج کے محدود آپشن کے ساتھ مرض کے آخری مرحلے میں ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک خاص قسم کے ایل یو اے ڈی کے لئے علاج کی مخصوص حکمت عملی تیار کرنے کے لئے آر بی ایم 10 پروٹین کے ضائع ہونے نشاندہی کی ہے یہ پروٹین ٹیومر کو کم کرتا ہے۔

آر بی ایم 10 کی عدم موجودگی اور تیزی سے بدلتی شکل کی وجہ خلیوں کی تقسیم کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور کچھ صورتوں میں یہ سرطان کی شدت بڑھادیتا ہے۔

محقیقن نے پری کلینیکل تجربات کی مدد سے دیکھا کہ آر بی ایم 10 میں تبدیلیاں پھیپھڑوں کے سرطان کو بڑھانے کا عمل تیز کرتی ہیں ۔ تقریبا 25 فیصد ایل یو اے ڈی مریضوں میں آر بی ایم 10 میں کمی ہوتی ہے جس سے علاج کے موجودہ طریقہ کار میں رکاوٹ آتی ہے۔

محققین نے آر بی ایم 10 کمی والے ایل یو اے ڈی مریضوں کے لئے اہداف پر منبی تھراپی کی تلاش میں وسیع پیمانے پر جینومک اسکریننگ کی جس کے دوران 60 جینز کی نشاندہی ہوئی جن پر موثر علاج کے لئے کام ہوسکتا ہے۔

ان محققین نے ان جینز میں سے ڈبلیو ای ای 1 جین پر توجہ مرکوز کی کیونکہ ڈبلیو ای ای 1 کو روکنے والی ادویات اس وقت سرطان کے علاج کے کلینیکل آزمائش میں ہیں۔

ان کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ڈبلیو ای ای 1 کی روک تھام سے چوہوں میں آر بی ایم 10 کی کمی والے ایل یو اے ڈی ختم کی جاسکتی ہے۔