• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد36 ہزارسےتجاوز کر گئیتازترین

May 27, 2024

غزہ(شِنہوا) غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق  فلسطینیوں کی تعداد36 ہزار سےتجاوز کر گئی ہے۔

غزہ میں محکمہ صحت کے حکام نے پیرکوایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 66 فلسطینی جاں بحق اور383زخمی ہوئے جس سے اکتوبر 2023 میں فلسطینی اسرائیل لڑائی شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی کل تعداد 36ہزار50 اور زخمیوں کی تعداد 81ہزار26 ہو گئی ہے۔

 اسرائیل کی طرف سے گزشتہ روزرفح میں بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری سے چھیالیس افراد جاں بحق ہوئے، غزہ کی پٹی کے اس شہر میں 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔  اسرائیلی فورسزکا دعوی ہے کہ اس نے حماس کے دو سینئر اہلکاروں کونشانہ بنانے کے لیے خیموں پر بمباری کی اور یہ کہ فوج اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔