• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1 ہزار78 ہوگئیتازترین

October 11, 2023

غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1 ہزار78 ہوگئی ہے جبکہ 5 ہزار 314 افراد زخمی ہیں۔

رم اللہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ 1 ہزار78 اموات میں سے 1 ہزار 55 غزہ میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 184 افراد زخمی ہیں۔

ادھر ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے بدھ کو کہا  اسرائیل پر حماس کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد کم سے کم 1 ہزار 200  تک پہنچ گئی ہے۔