غزہ (شِنہوا) اسرائیلی فوج کے حملوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 30ہزار800 تک پہنچ گئی ہے۔
حماس کے زیرانتظام وزارت صحت نے جمعرات کوایک پریس بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 فلسطینی جاں بحق اور142 زخمی ہوئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 30ہزار800 اور زخمیوں کی تعداد 72ہزار298 ہو گئی ہے۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 45 فلسطینیوں کی لاشیں اور درجنوں زخمیوں کو دیر البلاح شہر کے الاقصی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں طبی وسائل کی کمی کے باعث زخمیوں کی بڑی تعداد دم توڑ گئی۔