غزہ(شِنہوا) غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 30ہزار534 ہو گئی ہے۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 124 فلسطینی جاں بحق اور 210 زخمی ہوئے ، جس سے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 30ہزار534 اور زخمیوں کی تعداد 71ہزار920 ہو گئی ہے۔
بیان کے مطابق شدید بمباری اورشہری دفاع اور ایمبولینس عملے کی کمی کی وجہ سے کچھ متاثرین ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔