• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فورسزنے خان یونس کے ناصر ہسپتال پر دھاوا بول دیاتازترین

February 15, 2024

غزہ/یروشلم(شِنہوا)  اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں ناصر ہسپتال کی جنوبی دیوار گرا کرہسپتال پر دھاوا بول دیا۔

 غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے طبی عملے کو تمام مریضوں کو اسپتال کی پرانی عمارت میں منتقل کرنے کا حکم دیا جہاں علاج کی مناسب سہولیات موجود نہیں ہیں۔

  شِنہواکو بھیجے گئے ایک بیان میں، فلسطینی وزیر صحت مي الكيلہ نے کہا کہ ناصر ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ان ہولناک جرائم کا  اعادہ ہے جو غزہ کے دیگر ہسپتالوں بشمول شفا میڈیکل کمپلیکس میں کیے گئے ، جہاں اس نے بے گھر لوگوں کونکلنے پر مجبور کیا ان پرفائرنگ کی اور گرفتاریاں کی گئیں۔