• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فورسز نے 2 فلسطینیوں کوقتل کردیاتازترین

November 03, 2022

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی فورسز نے دو مبینہ حملوں میں دو فلسطینیوں کوقتل کردیا۔

اسرائیلی پولیس کے بیان کے مطابق مشرقی یروشلم کے پرانے شہرمیں ایک فلسطینی شخص نےایک اسرائیلی پولیس اہلکارکوچاقوسے وار کرکے معمولی زخمی کیا جس پراسرائیلی پولیس نےجوابی کاروائی میں حملہ آورفلسطینی کوگولی مار کر ہلاک کردیا۔

اسرائیلی پولیس کےبیان کے مطابق ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے گاؤں بیت دوقو میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز پر دستی بم سے حملہ کرنے والےایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے اس شخص کی شناخت 42 سالہ داؤد محمود خلیل ریان کے نام سے کی ہے۔

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تشدد کے تازہ ترین واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے جب اسرائیل میں منگل کومنعقدہ پارلیمانی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری تھی جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو دوبارہ منتخب ہو سکتے ہیں۔