• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فوجیوں نے شمال مغربی کنارے میں دو فلسطینیوں کو قتل کردیاتازترین

October 05, 2023

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی فوج نے کہا ہےکہ انہوں نے جمعرات کو شمال مغربی کنارے میں دومسلح فلسطینیوں کوگولی مار کرہلاک کر دیا جو شوفا گاؤں کے قریب ایک اسرائیلی موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ کر کےموقع سے فرار ہو گئےتھے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اس  واقعے کے بعدعلاقےمیں سڑکیں بند کر دیں اورایک کار میں سوار دونوں فلسطینیوں کو  قتل کر دیا۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ گاڑی سے ایک ایم-16  رائفل اور فلسطینیوں کے زیر استعمال میگزین ملے ہیں۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق شوفا کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کار کو نشانہ بنانے کے بعد دونوں نوجوان مردہ پائے گئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد میں اضافے کے دوران پیش آنے والا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔