• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں فلسطینی شہری جاں بحق،6زخمیتازترین

October 14, 2022

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز ایک مختصر پریس بیان میں کہا کہ 20 سالہ متین دابایا اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے مارا گیا اور زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی گولی سے زخمی ہونے والے ایک شخص کو بچاتے ہوئے شہر کے خلیل سلیمان ہسپتال میں کام کرنیوالا ایک فلسطینی ڈاکٹر عبداللہ ابوالتین بھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔

فلسطینی عینی شاہدین کے مطابق علی الصبح اسرائیلی فوج نے جنین پر دھاوا بولتے ہوئے اسرائیلی سیکورٹی اداروں کو مطلوب انقلابی کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فوجیوں نے مغربی کنارے میں فائرنگ حملوں کے سلسلے میں ملوث حماس کے ایک رکن کو گرفتار کرنے کیلئے علاقے میں آپریشن کیا تھا۔