• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 2 فلسطینی جاں بحق،20 زخمیتازترین

December 06, 2023

رم اللہ (شِنہوا) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی جاں بحق اور کم از کم 20 زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت نے  بدھ کو ایک  پریس بیان میں بتایا کہ 16 سالہ نوجوان کو اسرائیلی فوج نے تممون قصبے میں قتل کیا جبکہ  ایک 23 سالہ شخص شمال مغربی کنارے کے الفراء پناہ گزین کیمپ میں مارا گیا۔ فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جھڑپیں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے الفراء کیمپ اور طوباس کے جنوب میں واقع تممون پر چھاپے کے بعد ہوئیں، جس کے دوران کم از کم 11 فلسطینی زخمی ہوئے۔