غزہ(شِنہوا) اسرائیلی فوج نے ستمبر میں غزہ کی پٹی میں 13 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
غیر سرکاری تنظیم فلسطینی پرزنر کلب (پی پی سی) نے پیر کو شِنہوا کو بھیجے گئے ایک پریس بیان میں کہا کہ 11 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ غزہ کو اسرائیلی شہروں سے الگ کرنے والی مشرقی باڑ سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پی پی سی نے انکی گرفتاری کی وجوہات بتائے بغیر کہا کہ دیگر دو فلسطینی ماہی گیر تھے جنہیں غزہ سمندر میں ماہی گیری کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پی پی سی کے ایک اہلکار عبدالناصر فروانہ نے شِنہوا کو بتایا کہ حال ہی میں گرفتارکئے گئے افراد کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی جیلوں میں غزہ کے قیدیوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیل نے تقریباً 5 ہزار 200 فلسطینیوں کو 20 سے زائد جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔