یروشلم(شِنہوا)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے جنوب میں اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے باورچی خانے میں استعمال ہونے والے ایک بڑے چاقو کی تصویر جاری کرتے ہوئیکہا کہ اسے مشتبہ شخص نے فوجیوں کوچاقو گھونپنے کی کوشش کے لیے استعمال کیا جس نے جوابی فائرنگ کر کے حملہ آور کو قتل کردیا۔اسرائیلی فوجیوں میں سے کسی کیزخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ادھر فلسطینی وزارت صحت نے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ شریف حسن ربا کے نام سے کی ہے۔