یروشلم(شِنہوا)اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نےغزہ کی پٹی میں جاری زمینی کارروائی کے دوران حماس کے تین کمپنی کمانڈرز کی ہلاکت کادعوی کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق حماس کے تینوں کمپنی کمانڈروں کی ہلاکت شن بیت اور ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی میں ہوئی۔
7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے اچانک حملےکے بعد اسرائیل گزشتہ ہفتوں سے غزہ پر جوابی حملے کر رہا ہے، حماس کے عسکریت پسندوں نے تقریباً 1ہزار200 افراد کو ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ محصور پٹی کے میڈیا آفس کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔