غزہ(شِنہوا) شمالی اور وسطی غزہ میں دو گھروں پراسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 24 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وفا نے بتایا کہ بدھ کی رات غزہ شہر کے وسط میں اسرائیلی فوج نے ایک مکان پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 10 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو فجر کے وقت،اسرائیلی فورسز نے وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔